گوادر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور تعلیم عام کرنے کی کوششیں تیزکردی گئیں

پیر 22 جولائی 2024 23:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر گوادرحمود الرحمن کی خصوصی دلچسپی اور اقدامات کے نتیجے میں ضلع بھر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور تعلیم کو عام کرنے کی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ ان اقدامات کے تحت غیر فعال سکولوں کو فعال بنانے کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جس کا مقصد مقامی بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔پیر کو ابتدائی طور پر 17 سکولوں کو ہنگامی طور پر فعال کرنے کے لیے اہم اقدامات کیے گئے۔ اس عمل کی قیادت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریوینیو) سر بلند خان نے کی جبکہ محکمہ تعلیم کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زائد علی اور ڈسٹرکٹ فیمل ایجوکیشن آفیسر بلقیس قادر نے بھی اہم کردار ادا کیا۔عارضی بنیادوں پر مختلف یونین کونسلوں سے آئے ہوئے سینکڑوں میل اور فی میل امیدواروں کے انٹرویوز کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان انٹرویوز کے دوران امیدواروں کی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا اور شعبہ تعلیم، ریاضی ،سائنس، انگلش، اردو، مطالعہ پاکستان، اسلامیات اور جنرل نالج کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ اس اقدام کا مقصد ضلع گوادر میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانا اور مقامی بچوں کو ان کے گھروں کے قریب معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ بلا شبہ یہ اقدام تعلیم کے شعبے میں ضلعی انتظامیہ کا ایک انقلابی قدم ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر حمود الرحمن کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یہ کاوشیں مقامی بچوں کے مستقبل کو روشن بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner