پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2024ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشین ڈاکٹر سلطان محمد موسیٰ خیل نے کہا ہے کہ ضلع پشین میں پیدائش سے لیکر پانچ سال تک کے تمام بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کیلئے 3 اکتوبر سے بارہ روزہ خصوصی کیچ اپ مہم کا آغاز کیا جارہاہے، پشین کے عوام ، سیاسی جماعتیں، سماجی تنظیمیں ، علماء کرام اور عوام کے منتخب نمائندے مہم کے دوران تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر اورنگزیب زرکون، این سٹاف آفیسر ڈاکٹر احمد زمان جمالی، ڈی ایس وی سید غلام نبی، ایم این ای آفیسر نجیب اللہ بٹے زئی، ڈپٹی میئر عبداللہ کاکڑ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی سینئر نائب صدر ولی اللہ کاکڑ، جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولانا فاروقی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے تحصیل ایگزیکٹیو حبیب الرحمٰن سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
(جاری ہے)
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سلطان محمد موسیٰ خیل نے کہا کہ ضلع پشین میں 12 روزہ حفاظتی ٹک جات کا مہم صوبائی ای پی ائی پروگرام اور ورلڈ ہیلت ارگنائزیشن کے تعاون سے تین اکتوبر سے 16 اکتوبر تک مہم چلائی جائے گی اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیمیں تمام یونین کونسلوں کے ہر گاؤں اور محلہ میں وہ بچے جن کی عمر ایک ماہ سے لے کر پانچ سال تک ہے وہ اور جو کرونا وبا کے دوران حفاظتی ٹیکہ جات سے رہ گئے تھے ان تمام بچوں کو اس خاص مہم میں 12 مہلک بیماریوں جس میں پولیو، کالا یرقان، کالی کانسی گردن توڑ بخار تشنج خناق نمونیا، تپدق، اسہال خسرہ اور روبیلا سے بچا کی ویکسین لگائی جائے گی۔ اس سلسلے میں تمام عوام سے گزارش ہے کہ اس خاص مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ خاص تعاون کرے اور اپنے بچوں کو ان مہلت اور جان لیوا بیماریوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے۔\378متعلقہ عنوان :