لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2024ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہمیں پنجاب کی تاریخ کی نالائق ترین اور نکمی اپوزیشن ملی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ خود ہی اجلاس بلانے کے لئے ریکوزیشن جمع کراتے ہیں اور خود ہی اسمبلی کے گیٹ پر تماشا لگاتے ہیں۔
(جاری ہے)
اگر اسمبلی کے گیٹ پر تماشا ہی لگانا تھا تو اجلاس پر عوام کے ٹیکس کا پیسہ کیوں خرچ کروایا،انکا کہنا تھا کہ ریکوزیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والی یہ دنیا کی پہلی نالائق ترین اپوزیشن ہے۔
9 مئی کے جن دہشتگردوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے وہ اسمبلی کے گیٹ پر ہلڑ بازی اور دشنام تراشی کر رہے ہیں۔ اس فسادی ٹولے کا ایجنڈا ملک میں فساد پھیلانا ہے اور ترقی کو روکنا ہے۔ 9 مئی کے سہولت کار اور منصوبہ سازوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا وقت آگیا ہے۔ یہ ٹولہ ملکی سیاست پر سیاہ ترین دھبہ بن چکا ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جب تک اس فسادی اور انتشاری ٹولے کو انجام تک نہیں پہنچایا جاتا پاکستان میں استحکام آئے گا اور نہ خوشحالی آئے گی۔متعلقہ عنوان :