لندن(آئی این پی)انگلینڈ کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کو مشکل چیلنج قرار دے دیا،سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ براڈ نے ایک انٹرویو میں اظہار خیال کرتے ہو ئے کہا کہ اگرچہ پاکستان ٹیم ان دنوں بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی لیکن اس کے باوجود پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ایک آسان چیلنج نہیں ہے،اسٹیورٹ براڈ نے پیشگوئی کی کہ انگلینڈ کا جارحانہ انداز پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کام کرے گا، انگلینڈ کے بیٹرز کو بانڈریز ملتی ہیں اور وہ اسپن سے نہیں پھنستے نہیں،اسٹیورٹ نے انگلش کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ انگلینڈ کو تیز رفتار کرکٹ کھیلنا پڑے گی تاکہ نتائج حاصل کیے جا سکیں،سابق انگلش کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بہترین کرکٹ نہیں کھیل رہی۔ مشکلات سے دوچار ہے، انگلینڈ کو مثبت کرکٹ کھیلنا ہے اور جلد از جلد پاکستان ٹیم کو دبا میں لانا ہوگ،سابق فاسٹ بولر نے تسلیم کیا کہ ہم سب جانتے ہیں پاکستان کے پاس ورلڈ کلاس ٹیلنٹ ہے، ایسے کھلاڑی ہیں جو میچ جتوا سکتے ہیں اس لیے یہ ایک آسان چیلنج نہیں ہوگا،اسٹیورٹ براڈ نے مزید کہا کہ 2022میں انگلینڈ کا دورہ پاکستان بڑا شاندار رہا تھا۔
، تمام کھلاڑی دورہ پاکستان میں لطف اندوز ہو ئے تھے اور بیٹنگ گروپ اسپن کے لیے اچھا ثابت ہوا تھا۔