مردان، تخت بھائی کھنڈرات میں دہشت گردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس کی فرضی مشقیں

جمعہ 4 اکتوبر 2024 15:15

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2024ء) مردان کے علاقے تخت بھائی کھنڈرات میں دہشت گردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی پولیس کی فرضی مشقوں کا انعقاد کیا گیا۔ مردان پولیس کے مطابق اس موقع پر پولیس کے مختلف دستوں نے چاق و چوبند کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشقیں کیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدر سرکل شکیل خان اور ایس ایچ او مراد خان سمیت بھاری پولیس نفری سائرن بجتے ہی موقع پر پہنچ کر چاروں اطراف سے کھنڈرات کو گھیرے میں لے لیا اور آپریشن 30 منٹ تک جاری رہا۔

موک ایکسرسائز کا مقصد تمام محکمہ جات کو ہائی الرٹ رکھنا اور کسی بھی ہنگامی حالت میں فوری ردعمل دینا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے پولیس، ایلیٹ فورس، کیو آر ایف، آر آر ایف، اور دیگر نفری کو موقع پر فوری پہنچنا ضروری ہے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی شکیل خان نے کہا کہ عوام کو کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دے کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner