استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2024ء) صوبائی وزیر قانون غلام محمد نے گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کا دورہ کیا۔گلگت۔بلتستان سروس ٹریبیونل کے چیئر مین ممتاز احمد اور ممبران منیر احمد اور محمد اشرف نے وزیر قانون کو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر وزیر قانون نے سروس ٹریبیونل کے فعال ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ۔اور اس بات کا اعادہ کیا کہ اس ادارے کے فعال ہونے سے گلگت بلتستان کے سرکاری ملازمین کے دیرینہ مسائل ان کی دہلیز پر فوری طور پر حل ہو رہے ہیں ۔
(جاری ہے)
موجودہ چیئرمین اور ممبران نے تقرری کے بعد سروس ٹریبیونل آ فس میں انصاف کی فراہمی شروع کیا اور ساتھ ہی رجسٹر ی آ فس سکردوکا قیام عمل میں لایا اور وہاں پر بھی فوری انصاف کا آ غاز کیا جو کہ خوش آ ئند اقدام ہے۔ وزیر قانون نے امید ظاہر کی کہ آ ئند ہ بھی گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل سے یہی توقع ہے کہ تمام سرکاری ملازمین کے جو بھی مسائل ہیں وہ فوری طور پر حل ہو ں تاکہ ملازمین احسن طریقے سے متعلقہ اداروں میں اپنی خدمات انجام دیں سکیں۔ یاد رہے کہ بہت جلد دیامر میں بھی گلگت بلتستان سروس ٹریبیونل کے رجسٹر ی آ فس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ اس ریجن کے لوگوں کو بھی گھر کی دہلیز پر فوری اور سستا انصاف فراہم ہو سکے ۔\378متعلقہ عنوان :