پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی گرفتاری پر مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا نےکہا ہے کہ ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔
اپنےبیان میں مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ اپنے ناجائز اقتدار کو بچانے کے لیے ن لیگ نے تمام حدیں پار کردیں، ن لیگی مافیا خواتین کے خلاف بھی اوجے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کارکنان کی گرفتاریاں انتہائی احمقانہ اقدام ہے، اندازہ نہیں تھا کہ وفاقی و پنجاب حکومت اس قدرشرمناک حد تک گر سکتی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ ن لیگ کے ناجائز اقتدار کا خاتمہ ناگزیر ہے، مریم نواز اور شہباز شریف کو قوم چھپنے کی جگہ بھی نہیں دے گی۔