دی ہنڈرڈ لیگ،معین علی کو نسیم شاہ  کی عدم شرکت پر افسوس

لاہور(سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان معین علی نے کہا ہیکہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر افسوس ہے۔معین علی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نسیم شاہ اچھا باؤلر ہے وہ ہماری ٹیم کی ٹاپ پک تھے، ہم نے اسے پک کیا تھا کہ وہ ہمارے لیے شاندار ثابت ہوتا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ وہ نہیں ہے، اس طرح سے پوری ٹیم کا بیلنس خراب ہوجاتا ہے، میں محسوس کرتا ہوں کہ اگر کھلاڑی کی کوئی قومی مصروفیت نہ ہو تو اسے لیگز کھیلنے کی اجازت دینے میں کوئی حرج نہیں۔ کہاکہ اگلے سال پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں وہ انگلینڈ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے یا نہیں یہ ابھی کہنا قبل از وقت ہے لیکن انگلش ٹیم یہ ٹائٹل جیت سکتی ہے۔.

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner