لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک اور وعدے کی تکمیل،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے سرکاری آٹزم سکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا-وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آٹزم سکول کی تعمیر ایک سال میں مکمل کر دی جائے گی-وزیر اعلیٰ نے آٹزم ماہرین کی فوری ہائرنگ کا حکم دیا-وزیر اعلیٰ نے آٹزم کے ماہرین کی مشاورت سے پراجیکٹ تیار کرنیکا حکم دیا-
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آٹزم سکول کے ماڈل کا معائنہ کیا-وزیر اعلیٰ کو پہلے آٹزم سکول سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلا آٹزم سکول گراؤنڈ فلور اور فرسٹ فلور پر مشتمل ہوگا- جونیئر سیکشن کے لیے 11 کلاس رومز اور سینئر سیکشن کے لئے10کلاس روم بنائے جائیں گے-گراؤنڈ فلور پر کیوبیکل سپیچ سیشن، 10 کلاس روم، تھراپی روم، پیڈز روم، پری ووکیشنل ٹریننگ روم، ڈیلی لیونگ ایکٹیویٹی روم اور کمپیوٹر روم قائم ہوگا-فرسٹ فلور پر 3 کلاس روم،ملٹی پرپز ہال، کمیٹی روم، لائبریری، ریسورس روم اور میٹیریل ڈیولپمنٹ روم قائم ہونگے- آٹزم سکول میں مستقبل کے استعمال کے لیے 2مزید فلور بنانے کی گنجائش ہوگی - پاکستان کے پہلے آٹزم سکول میں سیکیورٹی وال، فائر الارم سسٹم، ٹیلی فون ایکسچینج، اوور ہیڈ ریزروائر قائم ہوگا -
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کا پہلا آٹزم سکول کا پراجیکٹ میرے دل کے بہت قریب ہے-آٹزم کے شکار بچے ہمدردی اور محبت کے مستحق ہے۔
سینیٹر پرویز رشید،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، وزیراطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، ایم پی اے ثانیہ عاشق،پارلیمانی سیکرٹری نوشین عدنان، چیف سیکرٹری، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، ایس ایم بی آر، سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن، ڈی جی سپیشل ایجوکیشن، ڈی جی پی آر اور دیگر حکام بھی موجود تھے-