لاہور(سپورٹس ڈیسک)گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ کے منتظمین کو آئی سی سی سے منظوری کاانتظار ہے، بعض حلقوں کے مطابق تاخیر کی وجہ کرکٹ کینیڈا کے واجبات کی عدم ادائیگی ہے، بعض ذرائع ایک بھارتی اونر کی مبینہ مشکوک سرگرمیوں اور تحقیقات کا انکشاف بھی کر رہے ہیں، پاکستانی اسٹارز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کو پی سی بی نے تاحال ایونٹ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ گلوبل ٹی 20 کینیڈا لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا 25 جولائی سے 11 اگست تک انعقاد ہونا ہے، البتہ اب تک ایونٹ کو ا?ئی سی سی نے شرف قبولیت ہی نہیں بخشی، درخواست پر جلد کوئی فیصلہ متوقع ہے۔بعض حلقوں کے مطابق منتظمین نے کرکٹ کینیڈا کے واجبات اب تک ادا نہیں کیے ہیں، یہ معاملہ حل ہونے پر ہی اجازت ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لیگز کے لیے این او سی نہ دینے پر احمد شہزاد بورڈ پر برہم
دوسری جانب بعض ذرائع نے بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیم اونر کی مبینہ مشکوک سرگرمیوں اور تحقیقات کا بھی ذکر کیا، ان کا کہنا ہے کہ ا?ئندہ کچھ دنوں میں اس حوالے سے سنسنی خیز تفصیلات سامنے ا? سکتی ہیں۔
یاد رہے کہ ا?ئی سی سی کی پالیسی ہے کہ وہ اس قسم کے معاملات پر کوئی تبصرہ نہیں کرتی، ایونٹ میں پاکستانی اسٹار شاہین ا?فریدی اور محمد نواز ٹورنٹو نیشنلز کی ٹیم کا حصہ بنے،وینکوور نائٹس نے قیادت محمد رضوان کو سونپی،ان کے ساتھ بابر اعظم اورمحمد عامر بھی ٹیم میں شامل ہوئے، البتہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کو تاحال ایونٹ کیلیے این او سی نہیں دیا، اس کی وجہ ا?ئی سی سی کی جانب سے ٹورنامنٹ کو منظور نہ کیا جانا بتائی گئی،