لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی موٹر سائیکلوں میں ہونڈا سی جی 125 (CG 125) جس کی ایندھن کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کیلئے صارفین کو ہمیشہ تجویز کردہ پیٹرول ہی استعمال کرنا چاہیے ۔
سماء ٹی وی کے مطابق عام مشاہدہ یہ ہے کہ زیادہ تر موٹر سائیکل سوار اس بات کی پرواہ نہیں کرتے کہ وہ کس قسم کا پٹرول خرید رہے ہیں، جو نہ صرف انجن کی کارکردگی بلکہ فیول ایوریج پر بھی متاثر ہوتاہے ۔ذرا سی لاپرواہی انہیں بھاری نقصان میں ڈال سکتی ہے، کیونکہ غلط پٹرول کا انتخاب ہونڈا CG 125 کے انجن میں 'ناکنگ' کا سبب بن سکتا ہے، جس سے انجن کی مرمت پر خاصی لاگت آ سکتی ہے۔
ہونڈا 125 ایک 4 اسٹروک OHV ایئر کولڈ انجن سے لیس ہے، جس کا بور اور اسٹروک 56.5 x 49.5 ملی میٹر ہے۔ہونڈا CG 125 اپنی پائیداری، اعتبار، اور فیول ایفیشینسی کے لیے مشہور ہے۔ اس موٹر سائیکل کی مضبوط تعمیر، پارٹس کی دستیابی، اور مارکیٹ میں آسانی سے دستیاب سروسز اس کی فروخت کی بنیادی وجوہات ہیں۔ لوگ اسے اس کی آسان دیکھ بھال اور بہترین کارکردگی کی وجہ سے پسند کرتے ہیں۔
ہونڈا اٹلس کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، ہونڈا CG 125 کے لیے 87 اوکٹین پٹرول، جو عام طور پر "سپریم" یا "سپر پریمیئر" کے نام سے جانا جاتا ہے، تجویز کیا جاتا ہے۔اگر انجن میں 'ناکنگ' شروع ہو جائے، تو کسی دوسرے پٹرول پمپ سے پٹرول حاصل کریں یا اعلیٰ اوکٹین والا پٹرول منتخب کریں۔