لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کر دیا۔ سرباز خان وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے جو کہ ایک غیر معمولی کارنامہ ہے۔ تازہ ترین کامیابی میں سرباز خان نے 8027 میٹر بلند شیشاپنگما چوٹی کو سر کیا جو ان کی 14 ویں ایٹ تھاوزنڈر چوٹی ہے۔
۔ اس چوٹی کو سر کرنے کے بعد وہ دنیا کے ان چند کوہ پیماؤں میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ سرباز خان کا یہ سفر 2017ء_ میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا اور اس کے بعد انہوں نے کے 2، لوٹسے، ماؤنٹ ایوریسٹ سمیت دنیا کی خطرناک ترین چوٹیوں کو سر کیا۔
ہم بات یہ ہے کہ سرباز خان نے ان چوٹیوں میں سے 11 کو بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کیا جو ایک انتہائی مشکل اور خطرناک کارنامہ سمجھا جاتا ہے۔
سرباز خان نے 2023ء_ میں چو اویو کی چوٹی کو بھی سر کیا اور اب شیشا پنگما کو سر کر کے وہ پہلے پاکستانی بن گئے ہیں جنہوں نے یہ تاریخی ہدف مکمل کیا ہے