ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ، ویسٹ انڈین کرکٹر زیدہ جیمززخمی ہوگئیں 

 دبئی (نیٹ نیوز)ویمنز ٹی20 ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ کیخلاف میچ کے دوران ویسٹ انڈین بالر چہرے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئیں۔گزشتہ روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران ویسٹ انڈین بالر زیدہ جیمز نے دوسرے اوورز میں پہلی گیند کروائی جس بیٹر لورا وولوارڈ نے سیدھا شارٹ کھیلا جو بالر کے چہرے پر جالگا جس کے باعث وہ زخمی ہوگئی۔زیدہ جیمز کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ وہ محض ایک گیند کے بعد میچ چھوڑ کر چلی گئیں جس کے باعث ویسٹ انڈین ٹیم کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا اس حوالے سے ٹیم مینجمنٹ کا کہناہے کہ کرکٹر کی انجری کاڈاکٹرز جائزہ لے رہے ہیں اور امید ہے کہ وہ جلد مکمل فٹ ہوکر ٹیم کا حصہ بن جائیں گی ان کی اگلے میچ میں شمولیت کا فیصلہ آج کیا جائے گا یاد رہے کہ زیدہ جیمز ویسٹ انڈین ٹیم کی اہم کھلاڑی ہیں۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner