کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب دھماکہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی ایئرپورٹ سگنل کے قریب زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس میں  ایک شخص جاں بحق  جبکہ 5زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کی آواز قیوم آباد، ڈیفنس، جمشید روڈ کے اطراف بھی سنی گئی ہے۔

جیونیوز کے مطابق دھماکے کے باعث 2 گاڑیوں اور 2موٹرسائیکلوں میں آگ لگی،وزیرداخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ دھماکہ آئی ای ڈی کا ہے. دھماکے کانشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی سوار تھے جن میں سے ایک زخمی ہوا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دھماکے پر پولیس چیف سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی جائے، زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائے۔

اس پر پڑھیں قومی Header Banner