لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ آج ملتان میں شروع ہوگا۔کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود نے ملتان ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ملتان میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم شان مسعود نے کہا کہ ہمیں فوکس کرنا ہے کس طرح انگلینڈ کی ٹیم کو قابو کرسکتے ہیں ہے۔کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ صائم ایوب، عبداللہ شفیق،سعود شکیل، بابر اعظم، شاہین آفریدی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں، ابرار احمد، محمد رضوان، عامر جمال اور سلمان علی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے کپتان نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام کھلاڑی عمدہ کھیل کا مظاہر ہ کریں گے اور مہمان ٹیم سے پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر فاتحانہ آغا ز کریں گے تمام کھلاڑیوں کا مقصد انگلینڈ کو ٹیسٹ میچ میں شکست دینا ہے۔ دوسری جانب انگلش ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے کہا ہے کہ کوشش کریں گے پچھلی بار کی طرح پاکستان سے یہ سیریز بھی جیتیں۔ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انگلش کپتان اولی پوپ کا کہنا تھا کہ سینئرز اور مینٹورز نے ٹیم کے لیے بہت محنت کی ہے، کھلاڑی محنت کر رہے ہیں بہترین پرفارمنس دیں گے۔ہمارے پاس سپنرز ہیں ان کو استعمال کریں گے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیم آسان حریف نہیں ہے پوری طاقت اور بہترین حکمت عملی سے میدان میں اتریں گے اور کامیابی حاصل کریں گے۔