لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2024ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ٹاون پلاننگ ونگ کی غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے ایک ہی روز میں غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر 5 درجن سے زائد املاک سیل کر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے آپریشن کے دوران جوہر ٹاون اور ملحقہ علاقوں میں دو درجن غیر قانونی کمرشل املاک سیل کر دیں۔ خیابان فردوسی جوہر ٹاون میں معروف ریستوران، فوڈ پوائنٹس، شو روم، بیکری، کیفے شاپس، شو روم سمیت دیگراملاک سربمہرکر دیں۔چیف ٹاون پلانر ٹو اظہر علی کی نگرانی میں کارروائی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون فور علی نصرت نے کی۔قبل ازیں ایل ڈی اے ٹیموں نے ملتان روڈ اور گلبرگ میں تین درجن املاک سیل کیں۔
(جاری ہے)
ٹیموں نے ملتان روڈ پر ایک درجن غیرقانونی کمرشل املاک سربمہر کر دیں۔
ٹاون پلاننگ زون تھری کی ٹیموں نے گلبرگ میں غیرقانونی کمرشل استعمال اور کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پر دو درجن املاک سیل کر دیں۔ ان املاک میں نجی بینک، سٹور،ٹریول آفس، کلینک، لیب، نجی سکول، دفاتر، شوروم،پیز شاپ، رستوران، ہال، فارمیسی و دیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ زون ٹو اور ڈائریکٹر ٹاون پلاننگ تھری سدرہ تبسم نے کیا۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں ،کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔متعلقہ عنوان :