پاکستان میں پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آ گئے

پاکستان میں پولیو کے مزید 4 کیسز سامنے آ گئے ہیں، جس کے بعد رواں سال رپورٹ ہونے والے کیسز کی مجموعی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

پولیو کے حالیہ کیسز جیکب آباد، کراچی کے ضلع ملیر اور ڈیرہ اسماعیل خان سے سامنے آئے ہیں۔

جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں پولیو وائرس کے 2 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں سے ایک 32 مہینے کی بچی اور دوسرا 18 مہینے کا بچہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایک کیس کراچی کے ضلع ملیر کی تحصیل بن قاسم میں سامنے آیا ہے جس میں 72 مہینے کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔

خیبر پختون خوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے رپورٹ ہونے والے کیس میں 22 مہینے کا بچہ پولیو وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

پاکستانی حکام اور بین الاقوامی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اکتوبر میں مزید کئی بچے پولیو سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سال کے اختتام تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 55 سے 65 تک پہنچ سکتی ہے۔

حال ہی میں پولیو وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز ملک بھی میں مسلسل ویکسینیشن کے باوجود وائرس کے خاتمے میں در پیش مشکلات کو اجاگر کر رہے ہیں۔

اس پر پڑھیں صحت کی خبریں۔ Header Banner