لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے لیے نو ٹی ٹوئنٹی اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے محمد حارث 18 اکتوبر سے اومان میں شروع ہونے والے اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ پاکستان شاہینز 16 اکتوبر کو عمان روانگی سے قبل 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی۔عبدالصمد، احمد دانیال، یاسر خان اور زمان خان پہلی بار پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔ عبدالصمد نے حال ہی میں ہونے والے بحریہ ٹان چیمپئنز ون ڈے کپ میں یو ایم ٹی مارخور کے لیے نمائندگی کی اور 122.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔ نورپور لائنز کی طرف سے کھیلتے ہوئے احمد دانیال نے 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الائیڈ بینک اسٹالینز کی طرف سے یاسر اور زمان نے بالترتیب چار اور دو میچز کھیلے۔
ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام میچ مسقط کے اومان کرکٹ اکیڈمی گرانڈ میں ہوں گے۔گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز بھارت اے، اومان اور یو اے ای شامل ہیں۔حارث کی زیرقیادت شاہینز کا مقابلہ 19 اکتوبر کو اپنے افتتاحی میچ میں گزشتہ سال کی فائنلسٹ انڈیا ایسے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شاہینز کا دوسرا مقابلہ 21 اکتوبر کو میزبان اومان کے خلاف ہوگا اس کے بعد اس کا آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔