ملتان ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی

ملتان ٹیسٹ: پاکستان کیخلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی

08 اکتوبر ، 2024

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی پہلی وکٹ 4 رنز پر گر گئی۔

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 556 رنز پر آؤٹ

اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3  سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 4 کھلاڑی آؤٹ پر 328 رنز سے کیا۔

پاکستان کی پانچویں وکٹ نسیم شاہ کی صورت میں 388 رنز پر گری جب وہ 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ محمد رضوان کی صورت میں 393 رنز پر گری، وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

اس موقع پر نائب کپتان سعود شکیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی، پاکستان کا اسکور 450 رنز پر پہنچا تو سعود شکیل بھی 82 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی آٹھویں وکٹ 464 رنز پر گری اور عامر جمال 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

دوسری طرف سے سلمان علی آغا نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کی۔

قومی ٹیم کی نویں وکٹ شاہین شاہ آفریدی کی صورت میں گری، وہ 26 رنز بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ پاکستان کی آخری وکٹ 556 رنز پر گری، ابرار احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پہلے دن کا کھیل

انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں پر 328 رنز بنائے تھے، کپتان شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے سنچریاں بنائیں۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں پاکستان کی وکٹ 8 رنز پر گری تھی، جب صائم ایوب 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگز سنبھالی اور دونوں کے درمیان 253 رنز کی شرکت قائم ہوئی، شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی دوسری وکٹ 261 رنز پر عبداللّٰہ شفیق کی صورت میں گری جبکہ مزید 2 رنز بعد 151 رنز بنانے والے شان مسعود بھی پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے چوتھے آؤٹ ہونے والے بلے باز بابر اعظم تھے جو 30 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ملتان ٹیسٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا تھا کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔

انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ کا کہنا تھا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق قومی ٹیم میں شامل ہیں۔

محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

ان کے علاہ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

انگلینڈ کی پلیئنگ الیون

اولی پاپ کپتان، زیک کرولی، بین ڈکٹ، جو روٹ اور ہیری بروک انگلینڈ کی ٹیم میں شامل ہیں۔

جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، جیک لیچ، شعیب بشیر اور برائیڈن کارس بھی انگلش ٹیم کا حصہ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید

اس پر پڑھیں کھیلوں کی خبریں۔ Header Banner