قومی ٹیم کو ٹیسٹ کے پہلے دن ابتدا میں صائم ایوب کی صورت میں دھچکا ملا تاہم بعد ازاں شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کیلئے 250 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اکتوبر 2024ء ) انگلش ٹیم کے سابق ٹیسٹ کرکٹر سٹیون فن نے ملتان ٹیسٹ میچ کی پچ پر لب کشائی کردی۔
سوشل میڈیا سائٹ پر سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر سٹیون فن نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے ملتان پچ پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ 35 سالہ سٹیون فن کا کہنا تھا کہ یہ پچ لیونگ روم میں بچھا ہوئی قالین کی طرح لگتا ہے، اسے بطور دیکھنا بلکل اچھا نہیں لگ رہا۔
(جاری ہے)
سابق انگلش ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے تنقید ایسے وقت میں کی گئی جب قومی ٹیم کو ابتدا میں صائم ایوب کی صورت میں دھچکا ملا تاہم بعد ازاں شان مسعود اور عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کیلئے 250 سے زائد رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ دونوں بیٹرز نے سنچریاں سکور کیں اور ٹیم کا ٹوٹل پہلے روز 300 سے آگے پہنچا دیا۔