پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن ارکان گتھم گتھا ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر کی جانب سے وقت نہ دینے پر اپوزیشن ارکان غصے میں آگئے، ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اسپیکر نے اجلاس 15 منٹ کیلئے ملتوی کردیا۔جیو نیوز کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کرنےو الے اراکین کا تعلق وزیرستان سے ہے، سپیکر کی جانب سے دونوں اراکین اور ان کے ساتھیوں کو اجلاس سے باہر نکال دیا گیا ہے۔