اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے آخر تک انٹرنیٹ میں خلل اور سست روی ختم ہوجائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر تک ویب مینجمنٹ سسٹم (ڈبلیو ایم ایس) کی تنصیب اور اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی، ڈبلیو ایم ایس کی تنصیب سے انٹرنیٹ سسٹم پر حملے کو بھی روکا جا سکے گا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اپ گریڈیشن سے 8 سے 9 ٹیرا بائٹ تک کی گنجائش کاانتظام کیا جاسکےگا، پی ٹی اے حکام کے مطابق مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب کا آغاز 2019 میں ہوا تھا۔