خیبر پختونخوا اسمبلی میں مار کٹائی، 3 افراد گرفتار

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا اسمبلی میں مار کٹائی کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

"24 نیوز" کے مطابق حکومتی رکن نیک محمداور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے، صوبائی اراکین کی لڑائی میں ان کے حمایتی بھی کود پڑے جس سے اسمبلی اکھاڑہ بن گئی ۔ دونوں جانب سے گالم گلوچ، لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ، بعد ازاں،ہنگامہ آرائی کرنے والے غیر متعلقہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ،گرفتار ہونے والے تینوں افراد ایم پی اے اقبال وزیر کے ساتھی بتائے جاتے ہیں ،تینوں افراد کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ 

اس پر پڑھیں سیاسی خبریں Header Banner