اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چینی وزیراعظم کے متوقع دورہ پاکستان میں قرضوں کی ری پروفائلنگ کےایم اویو پردستخط کا امکان ہے۔جیو نیوز کے مطابق دورے میں سی پیک کے تحت بجلی منصوبوں کے 15 ارب 40 کروڑ ڈالرز قرضے کی ری پروفائلنگ کا امکان ہے۔پاکستان نےسی پیک کےتحت بجلی منصوبوں کے قرضوں کی ری پروفائلنگ کی تجویزدی ہے، قرضوں کی ری پروفائلنگ سے پاکستان کی مجموعی ادائیگی کابوجھ ایک ارب22 کروڑ ڈالرز بڑھ جائے گا۔ ادائیگی میں 5 سال توسیع سے ادائیگی کا حجم 15.4 ارب سے بڑھ کر 16.62 ارب ڈالرز ہوجائے گا۔
پاکستان کا پرائیویٹ پاورانفراسٹرکچر بورڈ اورچینی کمپنیاں ایم اویو پر دستخط کریں گی۔ قرضوں کی ری پروفائلنگ میں تین سال تک چین کو ادائیگی نہ کرنے کی تجویز بھی شامل ہے، قرضوں کی ری پروفائلنگ ایم او یوکی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائے گی۔خیال رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور16 اکتوبرکو اسلام آباد میں ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔ یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا دورہ پاکستان ہوگا۔