ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد کاانسداد پولیو مہم میں بہتری کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ براہ راست ملاقات کرنے کا سلسلہ جاری

منگل 8 اکتوبر 2024 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹننٹ(ر) سعد بن اسد کا انسداد پولیو مہم میں بہتری کے لیے پولیو ٹیموں کے ساتھ براہ راست ملاقات کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں منگل کے روزڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے پولیو ٹیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے سولجرز ہیں جو فیلڈ میں کام کررہے ہیں۔تمام پولیو ورکرز فیک کوریجز خود بھی نہ کریں اور دوسروں کو بھی نہیں کرنے دیں۔انہوں نے کہاکہ پولیو ایک سوشل ورک ہے بحیثیت ورکر یہ کام نہ کریں بلکہ ایک سوشل ورکر سمجھ کر پولیو کا کام کریں۔انہوں نے کہاکہ اپنے معاشرے سے پولیو کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پوری محنت اور لگن سے کام کریں۔ ضلعی انتظامیہ کے آفیسران روزانہ کی بنیاد پر پولیو ٹیموں کی نگرانی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پولیو ورکرز کے ساتھ ملاقات کا مقصد مہم میں مزید بہتری لائی جائے۔

فیک فنگر مارکنگ کسی صورت قابل قبول نہیں جو بھی اہلکار اس میں ملوث ہوگااس ڈیوٹی سے فارغ کیا جائیگا۔انہوں نے کہاکہ بطور سولجرز آپ اس معاشرے سے پولیو کے ناسور کو ختم کرسکتے ہیں جن ٹیموں کو مسائل درپیش ہیں وہ براہ راست مجھ سے ملکر مسائل پیش کریں۔ ٹیموں کے ہر ممکن مسائل کو ضلعی انتظامیہ ترجیعی بنیادوں پر حل کریگی انہوں نے کہاکہ جولوگ پولیو کے قطرے نہیں پلاتے انکے خاندان سے بات کریں راضی کریں اگر نہ ہوئے توضلعی انتظامیہ کو آگاہ کریں۔اسکے باوجود بھی اگر وہ رفیوزل ہے تو اسکے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کی روک تھام ہماری اولین ترجیح ہے۔ جو ٹیمیں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریگی انکو تعریفی سرٹیفیکٹ سے نوازا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner