پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کی صورتحال کیا رہی؟ جانیے

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) دو روز مسلسل گراوٹ کے بعد آج پاکستان سٹاک ایکسچینج کچھ سنبھل گئی۔

100 انڈیکس 447 پوائنٹس اضافے سے 78 ہزار 987 پر بند ہوا ہے۔کاروباری دن میں 100 انڈیکس 951 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 78 ہزار 634 رہی۔ بازار میں آج 31 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 43 ارب روپے اضافے سے 10 ہزار 500 ارب روپے ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner