سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2024ء) پاکستان اس وقت کسی بھی انتشاری سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، اسلام آباد میں جس طرح کے واقعات پیش آئے وہ پاکستان اور عوام کیلئے کسی طرح بھی قابل قبول نہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر، ڈائریکٹر سرگودھا ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا ۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلح جتھے جس طرح شہر اقتدار کی حفاظت کرنیوالے پولیس کے جوانوں پر حملہ آور ہوئے اس سے ایسے معلوم ہورہا تھا کہ یہ ملک میں انتشار چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کی اسلام آباد پر چڑھائی سے یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ 9مئی کا واقعہ بھی ایک سوچی سمجھی سازش تھی، جس طرح وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ نے قانون کی دھجیاں اڑائیں وہ قابل مذمت ہے، ان کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑاملکی معیشت کو بھی نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والوں کا احتجاج ثابت کرتا ہے کہ یہ پاکستان کی ترقی کے سب سے بڑے دشمن ہیں ۔متعلقہ عنوان :