راولپنڈی: ڈینگی کے خطرناک وائرس کی تشخیص، ایمرجنسی نافذ

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں ڈینگی ایمرجنسی نافذ کر دی۔

ڈی سی راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ڈینگی ایمرجنسی کے تحت ہنگامی حفاظتی اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محکمۂ صحت ڈینگی کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کرے، ڈینگی سے زیادہ متاثرہ علاقے چک جلال الدین، کوٹھہ کلاں اور پوٹھوہار ٹاؤن ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر انسدادِ ڈینگی مہم جاری ہے، ڈینگی کے خاتمے کے لیے موبائل ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں۔

 ڈی سی راولپنڈی نے یہ بھی کہا ہے کہ راولپنڈی میں ڈینگی کے ڈین ٹو وائرس کی تشخیص ہوئی ہے، ڈین ٹو ڈینگی کا وائرس زیادہ خطرناک ہے۔

اس پر پڑھیں صحت کی خبریں۔ Header Banner