معروف اداکار نے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

پاکستانی معروف میزبان و اداکار ایاز سمو نے مداحوں کو خوش خبری سُنا دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار نے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ کیا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے انہیں رحمت سے نواز دیا ہے اور وہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

انہوں نے انسٹا پوسٹ میں بیٹی کی مناسبت سے گلابی رنگ کا کارڈ شیئر کیا ہے جس پر بیٹی کی پیدائش سے متعلق اعلان درج ہے۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں ننھی شہزادی کی آمد پر اللّٰہ کا شکر ادا بھی کیا۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا ہے کہ الحمدلِلّٰہ! اپنی چھوٹی شہزادی اور ایم اماز کی چھوٹی بہن کی آمد کا اعلان کرتے ہوئے میں واقعی خوش ہوں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اللّٰہ تعالیٰ بیٹی کو صحت، تندرستی، اچھے نصیب اور خوشیاں عطاء فرمائے، آمین۔

بیٹی کی پیدائش پر ساتھی فنکاروں، سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کی جانب سے انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو مبارک بادیں موصول ہو رہی ہیں۔

خیال رہے کہ ایاز سمو 2017ء میں آمنہ ایاز کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اس سے قبل اس جوڑے کا ایک بیٹا ایم اماز ہے۔

install suchtv android app on google app store

اس پر پڑھیں تفریحی خبریں اردو Header Banner