معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں: وزیر خزانہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا ہے معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آ گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاک سعودی عرب بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا پچھلے 14 مہینے میں ہم میکرو اکنامک پر کام کر رہے تھے، آج ہمارے میکرو اکنامک انڈیکیٹر بہتر ہوئے ہیں، میکرواکنامک استحکام میں اہم کامیابی حاصل کی ہے۔
محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کرنٹ خسارہ کم ہوا ہے اور کرنسی مستحکم ہوئی ہے، فارن انویسٹرز کی ادائیگیاں وقت پر کی گئی ہیں، پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ کل پاکستان سٹاک ایکسچینج نے تاریخ میں بلندی کا ریکارڈ بنایا ہے، معاشی محاذ پر ہم بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں۔
فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر تجارت جام کمال کا کہنا تھاکہ پاکستان کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع ہیں، سعودی عرب سے فارما، سرجیکل اور سپورٹس کے شعبوں میں تعاون کی بھی بڑی صلاحیت ہے، پاکستان سعودی مارکیٹ میں اپنی موجودگی بڑھانا چاہتاہے، پاکستان سعودی عرب کو چاول، گوشت، پھل، سبزی اور مچھلی برآمد کرتا ہے۔

اس پر پڑھیں روزنامہ پاکستان - کاروبار Header Banner