نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت میں معروف صنعتکار رتن ٹاٹا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ رتن ٹاٹا کی موت کے بعد نیول ٹاٹا کا نام انکے جانشین کے طور پر لیا جا رہا ہے ۔
نیول ٹاٹا اور سیمون ٹاٹا کے اکلوتے بیٹے نویل ٹاٹا اس وقت ٹرینٹ، وولٹاس، ٹاٹا انویسٹمنٹ کارپوریشن اور ٹاٹا انٹرنیشنل کے چیئرمین ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ ٹاٹا اسٹیل اور ٹائٹن کے وائس چیئرمین بھی ہیں۔
"جنگ " کے مطابق نویل ٹاٹا رتن ٹاٹا ٹرسٹ کے بورڈ ممبر ہونے کی وجہ سے انہیں ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین کے لیے مضبوط امیدوار تصور کیا جا رہا ہے، ٹاٹا ٹرسٹ کا چیئرمین بننے کے بعد وہ ٹاٹا سنز کا کنٹرول بھی سنبھال لیں گے۔
یہاں یہ واضح رہے کہ رتن ٹاٹا کے چھوٹے سگے بھائی جمی ٹاٹا خاندانی کاروبار میں شامل نہیں ہیں، انہوں نے خود کو لائم لائٹ سے دور رکھا ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق رتن ٹاٹا کے بھائیوں کے علاوہ ان کے چند دیگر کزن بھی ٹاٹا ٹرسٹ کے چیئرمین کی کرسی کی دوڑ میں شامل ہیں، جن میں مہلی مستری پالونجی، شاپور مستری اور نویل ٹاٹا کے تینوں بچے شامل ہیں۔