جو روٹ اور ہیرو بروک کے درمیان 400 سے زائد رنز کی شراکت قائم ہو چکی ہے
ملتان (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 اکتوبر 2024ء ) ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے گرین کیپس کی پہلی اننگز کی 556 رنز کی برتری ختم کر دی ہے۔ ملتان کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے چوتھے روز اپنی اننگز کا آغاز کیا تو جو روٹ 176 اور ہیری بروک 141 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑی اس وقت وکٹ پر موجود ہیں اور انگلینڈ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 658 رنز بنا لیے ہیں اور بلیو کیپس کی پاکستان پر سبقت 102 رنز ہو گئی ہے جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ جو روٹ 259 اور ہیری بروک 218 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پر جو روٹ کا آسان کیچ بھی ڈراپ کیا، اس وقت جو روٹ 186 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے۔ واضح رہے کہ ملتان میں اب تک دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک ٹیسٹ جیت چکی ہیں۔ انگلینڈ سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کو اس کی ہی سرزمین پر دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔