گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا ہے،راشدلنگڑیال کی میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)راشد لنگڑیال نے خبردار کیا ہے کہ نان فائلرز کے خلاف کارروائیاں یکم نومبر کے بعد سے شروع ہوں گی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں راشد لنگڑیال نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے کی تعداد 40لاکھ سے زیادہ ہوچکی، گوشواروں کی تعداد گزشتہ سال سے دگنی ہو چکی ہے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی، چیئرمین ایف بی آر نے خبردار کیا کہ نان فائلر کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں کا آغاز نومبر سے ہوگا، نان فائلر کا پورا ڈیٹا موجود ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت ہے کہ ٹیکس چور کو نہیں چھوڑنا ہے۔واضح رہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 14اکتوبر ہے۔متعلقہ عنوان :