مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کیخلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں، اغوا ، بیگناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے،آئی ایس پی آر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو الگ الگ آپریشنز میں چار خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 9اکتوبر کو ضلع بنوں کے عمومی علاقے جان خیل میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو خوارج ہلاک کردئیے گئے۔
(جاری ہے)
10اکتوبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں ایک اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزنے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں مزید دو خوارج مارے گئے۔ مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں، اغوا اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید خوارج کی تلاش اوران سے علاقے کو پاک کرنے کا عمل جاری ہے اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔متعلقہ عنوان :