ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے،محمد حفیظ

جمعرات 10 اکتوبر 2024 19:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2024ء) پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں محمد حفیظ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانس زیادہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا اور ان کے پاس بہتر گیم پلان ہے۔محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ کی ٹیم 175 رنز سے زائد کر کے جیتنے کے لیے جائے گی۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ٹیم صرف ڈرا کے لیے کھیلے گی یا پھر اسے ہوم گراؤنڈ پر ایک اور شکست کا سامنا ہو گا۔

اس پر پڑھیں کھیلو ں کی خبریں Header Banner