اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) فیڈرل فٹ بال کلب کے زیر اہتمام جاری فیڈرل فٹ بال لیگ میں بولان کلب نے جناح کلب ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا ۔ اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی و فالکن کلب صدر عرفان خان نیازی اور سیکرٹری عبد الوحید کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز جی سیون فور فٹ بال گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک بولان کلب کو جناح کلب کے خلاف 1-0 گول سے برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں جناح کلب نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا جو مقررہ وقت تک جاری رہا۔ پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں بولان کلب کی جانب سے طاہر خان نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی اور 50 ویں منٹ میں جناح کلب کی طرف شاہد نے گول کرکے مقابلہ 1-1 گول کر دیا جو مقررہ وقت تک برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا جس پر بولان کلب نے جناح کلب کو 5-4 پنلٹی ککس سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔