اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2024ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی اسٹریٹجک نوعیت کا منصوبہ ہے ،جو اندرون ملک اور خطے کے درمیان ٹرانسپورٹ و تجارت کی بہتری اور رابطہ کاری کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہوگا۔ وہ منگل کو ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی منصوبے پر مشاورت کیلئے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
(جاری ہے)
اجلاس میں اسٹریٹجک نیشنل کوریڈورز سی پیک اور سینٹرل ایشین ریپبلکس اکنامک کوریڈور کی ترقی، جغرافیائی پھیلاؤ (سڑکوں، ریلوے، ہوائی اڈوں) کو مؤثر بنانے، ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی میپ بنانے کے مختلف پہلوؤں پر غور کیاگیا۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ ملٹی ماڈل ریجنل کنیکٹیویٹی منصوبے کا مقصد غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ کرنا، روابط کو مربوط بنانے اور کراس بارڈر مقامات پر سہولیات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے سی پیک روٹ کے ساتھ ساتھ سپیشل اکنامک زونز کو فعال کرنا ہے تاکہ علاقائی روابط کو بہتر بنایا جا سکے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کر کے صنعتی ترقی کو فروغ دیا جا سکے، جس سے برآمدات میں اضافہ ہو گا۔متعلقہ عنوان :