آئی پی پیز اور 9مئی کے ذمہ داران کا تعین کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے، سابق صوبائی وزیر اعجاز خان درانی

منگل 23 جولائی 2024 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2024ء) سابق صوبائی وزیر اعجاز خان درانی نے کہا ہے کہ آئی پی پیز اور 9مئی کے مجرمان کی انکوائری فوج کےذریعے ہونی چاہیے ، نیشنل سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے پاس ہے انہیں اپنا کام کرنے دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں  نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سابق صوبائی وزیر جنگلات حاجی ابرارحسین اور سابق رکن صوبائی اسمبلی زرگل خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اعجاز خان درانی نے کہا کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کی طرف سے نہیں بلکہ ذاتی حیثیت سے پریس کانفرنس کر رہے ہیں، نیشنل سیکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج کے پاس ہے، فوج کو اسکا کام کرنے دیا جائے،پاک فوج واحد ادارہ ہے جو میرٹ پر چلتا ہے اور ادارے کے اندر خود احتسابی کانظام رائج ہے، بانی پی ٹی آئی اور الطاف حسین کے معاملات ایک جیسے ہیں دونوں ایک جیسی ایکٹنگ کرتے ہیں،نو مئی کے واقعات کرانے کا مقصد لاشیں گرا کر اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کیلئےملک اور فوج کے خلاف اس حد تک چلے جانا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کیا جائے ملک دشمنی کی بدترین مثال ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آئی پی پیز اور 09مئی کے مجرمان کی انکوائری فوج کےذریعے ہونی چاہیے اور ذمہ داران کا تعین کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner