آئینی عدالت سمیت 3 ترامیم لا رہے ہیں یہ تینوں میثاق جمہوریت کا حصہ ہیں ... پوری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں، مجھے یہ معلوم نہیں کہ ترامیم کب لائی جارہی ... مزید

اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2023ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آئینی عدالت سمیت 3 ترامیم لا رہے ہیں یہ تینوں میثاق جمہوریت کا حصہ ہیں،پوری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں، مجھے یہ معلوم نہیں کہ ترامیم کب لائی جارہی ہیں۔آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی احتجاجی کال ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کی بات سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے بھی آگے چلی گئی، علی امین گنڈاپور پر عمران خان کی خاموشی کسی وجہ سے ہے، عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے کیلئے ان لوگوں کو رکھا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کبھی گرمی اور کبھی نرمی کی پالیسی پر چل رہے ہیں، علی امین گنڈاپور کو بانی پی ٹی آئی نے برے وقتوں کیلئے رکھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

علی امین گنڈاپور کی کہانی کا اسکرپٹ پہلے سے طے شدہ تھا، علی امین گنڈاپور کی کہانی ان کے ایکشنزسے مطابقت نہیں رکھتی۔ مصلحت اور مزاحمت کی سیاست اکٹھی ساتھ نہیں چل سکتی، خواجہ آصف نے کہا کہ آئینی عدالت سمیت 3 ترامیم لا رہے ہیں، تینوں ترامیم سی اوڈی کا حصہ ہیں، پوری کوشش ہے کہ مولانا فضل الرحمان ہمارے ساتھ ہوں، مجھے یہ معلوم نہیں کہ ترامیم کب لائی جارہی ہیں،آئینی عدالت اور جوڈیشل کمیشن کی دوبارہ تشکیل کررہے ہیں۔آئینی ترامیم کے معاملے پر پی ٹی آئی کی احتجاجی کال ناکام ہوچکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے شوکت خانم کے چندے کا پیسا 7.5 ملین ڈالر ڈبو دیا، میں نے مقدمہ کررکھا ہے، آج تک اس مقدمے کا فیصلہ نہیں ہوا، ہر بات نئی درخواست دے دیتے ہیں، ایس سی او کو آئینی عدالت کے معاملے سے لنک کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ایس سی او کی تاریخ تو پہلے سے طے ہے۔ 

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner