گرل فرینڈز بنانے کے مقابلے میں جاوید شیخ اور شان شاہد کو میں ہرا دیتا تھا: سید نور

پاکستان کے معروف ہدایت کار سید نور نے اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں اداکار جاوید شیخ، شان شاہد اور میرا گرل فرینڈز بنانے کا مقابلہ ہوا کرتا تھا۔

حال ہی میں انہوں نے سرکاری ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی نجی زندگی کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ماضی میں جاوید شیخ، شاہد اور میرے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا، جس میں ہمیشہ میری جیت ہوتی تھی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جاوید شیخ اور شاہد اس لیے مجھ سے ہار جاتے تھے کیونکہ وہ شادیاں کر لیتے تھے جبکہ میں شادی پر یقین نہیں رکھتا۔

فلم ساز نے کہا کہ میں انگریزوں کی طرح لڑکیوں سے صرف دوستیاں کرتا تھا لیکن میں نے کسی سے شادی نہیں کی، کیونکہ مجھے کسی سے محبت نہیں ہوئی۔

سید نور نے بتایا کہ بعد ازاں جب مجھے صائمہ سے محبت ہوئی تو میں نے ان سے شادی کر لی، جس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئیں۔

اس پر پڑھیں انٹرٹینمنٹ Header Banner