وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاک سعودی بزنس فورم 2024 کے بی ٹو بی اجلاسوں کا جائزہ

جمعرات 10 اکتوبر 2024 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2024ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کا پاک سعودی بزنس فورم 2024 کے بی ٹو بی اجلاسوں کا جائزہ۔ پاک سعودی بزنس فورم 2024 میں سعودی عرب سے 129 مندوبین اور 50 سے زیادہ کمپنیوں نے شرکت کی ۔سعودی اور پاکستانی کاروباری شخصیات کے درمیان بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے گئے۔ زراعت، آئی ٹی، خدمات، سپورٹس اور فارماسیوٹیکلز جیسے شعبوں میں کاروباری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے دونوں ممالک کے کاروباری افراد سے ذاتی طور پر ملاقاتیں کیں۔ کاروباری افراد نے اس موقع کو کاروباری تعاون کے لیے اہم قرار دیا۔سعودی کاروباری افراد نے فورم کو "عظیم موقع" قرار دیا اور شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور بی ٹو بی فورم کے انتظامات کو سراہا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر تجارت نے فورم کے منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کی۔دونوں ممالک کی کاروباری برادریوں نے مستقبل میں مزید تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ جام کمال خان نے شرکاء کے جوش و جذبے کو حوصلہ افزا قرار دیا۔کاروباری افراد نے براہ راست ملاقاتوں کے ذریعے بہترین مواقع سے فائدہ اٹھانے کی امید ظاہر کی۔سعودی مندوبین نے پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف کی ۔جام کمال خان نے فورم کے نتیجہ خیز ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سعودی اور پاکستانی کاروباری افراد نے تعاون کے وسیع امکانات پر بات چیت کی۔سعودی مندوبین نے فورم میں شرکت کو باہمی ترقی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں تمام خبریں Header Banner