کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2024ء) ڈپٹی کمشنر گوادر حمود الرحمن کی زیر صدارت آل پارٹیز گوادر اور کیسکو حکام کااجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران کیسکو حکام کو گوادر کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوامی شکایات کے رد عمل میں کیسکو گوادر کی کارکردگی کا مکمل جائزہ لیا اور ان کی ادارے کی کمزوریوں کی نشاندہی کی۔
(جاری ہے)
ڈپٹی کمشنر نے کیسکو کو بہتر بجلی ترسیل کی سخت ہدایات جاری کیں ۔ اجلاس کے دوران ایکسین گریڈ اسٹیشنز مکران نے بجلی کی ترسیل میں دشواریوں کے حوالے سے ٹیکنیکل امور پر تفصیل سے گفتگو کی۔ اجلاس میں آل پارٹیز اور سماجی عمائدین نے کیسکو انتظامیہ سے سخت سوالات پوچھے اور بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے جلد از جلد اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بجلی بحران اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے آئندہ اجلاس تین اگست کو منعقد کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :