انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک فٹ بال فیڈریشن نے 24 سالہ ریفری ایلف کراسلان اور سینیئر عہدیدار ایمرڈ پر پابندی عائد کر دی۔
ترک میڈیا کے مطابق ایلف کراسلان پر الزام تھا کہ وہ اپنی عمر سے3 گنا زیادہ بڑے فیڈریشن کے اہم عہدیدار 61 سالہ ایرڈیمیر کے ساتھ جنسی کلپ میں نظر آئی تھیں۔
اس فیصلے کے خلاف دونوں افراد کی عدالت میں کی گئی تمام اپیلیں مسترد کر دی گئیں۔ خاتون ریفری پر 90 جب کہ سینیئر ریفری آبزرور ایمرڈ پر 45 دن کے لیے فٹبال فیڈریشن کی کسی بھی سرگرمی میں حصہ لینے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔
برطانوی اخبار “دی سن” کے مطابق پابندیاں ایک جنسی کلپ کے منظر عام پر آنے کے بعد لگائی گئی جس میں خاتون ریفری کے ساتھ کمنٹیٹر کو نازیبا حرکتیں کرتے دیکھا گیا۔
خاتون ریفری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ میں کہا کہ مذکورہ ویڈیو کسی اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ 60 سالہ ایرڈیمیر نے 1999 اور 2002 کے درمیان فیفا کے ریفری کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں اور ترک فٹبال فیڈریشن میں ریفری آبزرور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کیس سے میری ساکھ خراب ہوئی ہے۔