اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اعترافی بیان 9 مئی کے واقعے کا اقبال جرم ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق رؤف حسن کے کچھ ملک دشمن عناصر سے رابطے تھے۔
نجی ٹیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کیس کا معاملہ انجام کی طرف جارہا ہے۔ تفتیشی ٹیم آج اڈیالہ جیل گئی کچھ ٹیسٹس بھی کرنے کی کوشش کی جو نہیں کرنے دیے گئے۔پولیس کی تفتیشی ٹیم کے سامنے بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ دینے سے انکار کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ایک جماعت ملک کو غیرمستحکم کر رہی ہے ہم نہیں کرنے دیں گے۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ نہ وکیل ہے، نہ دلیل ہے نہ اپیل ہے نہ نظیر ہے، بن مانگے ریلیف دیا گیا۔ تحریک انصاف پر پابندی کا اصولی فیصلہ ہوگیا، پابندی کا حتمی فیصلہ تب ہوگا جب تمام مشاورت ہوجائے گی اور لیگل ہوم ورک کرلیا جائیگا۔