انہیں سزا ملنے تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا،پہلے اس گینگ سے نمٹوں گا، پھر ٹرول کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2024ء) معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن قمر نے اپنے ہنی ٹریپ کیس کے حوالے سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آمنہ عروج، اس کے گینگ اور سوشل میڈیا ٹرول کو معاف نہیں کریں گے۔خلیل الرحمن قمر نے کہا کہ انہوں نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں انہیں معاف نہیں کروں گا اور انہیں سزا ملے گی۔ ان کو سخت سزا دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا اس گینگ سے کوئی تعلق نہیں، مجھے نہیں معلوم کہ آمنہ عروج کون ہے۔ یہ ایک بہت خطرناک گینگ ہے جو پہلے سے مطلوب تھا اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ وہ لڑکی کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا، جبکہ وہ خود مجرم تھی ۔ڈرامہ رائٹر نے جذباتی لہجے میں کہا کہ عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
(جاری ہے)
جب تک انہیں سزا نہیں مل جاتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔
پہلے اس گینگ سے نمٹوں گا، پھر ٹرول کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا۔ ہم قانونی طور پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بھی سزا ملے گی۔خلیل الرحمن قمر ایک مشہور پاکستانی مصنف اور پروڈیوسر ہیں جنہوں نے متعدد ہٹ ٹیلی ویژن ڈرامے اور فلمیں لکھی ہیں، جن میں منجھلی، صدقے تمہارے، بنٹی آئی لو یو، میرے پاس تم ہو، پیارے افضل، جنٹلمین، زمین بازار، لال عشق، پنجاب نہیں جائوں گی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :