انگلش کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈرڈ لیگ کے لئے نئے منصوبوں کا اعلان کر دیا

  برمنگھم (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے دی ہنڈریڈ لیگ کے مقابلوں کو سنسنی خیز بنانے کیلئے نئے منصوبوں کا اعلان کردیا۔دی ہنڈریڈ لیگ کا تیسرا ایڈیشن روان ہفتے 23 جولائی سے شروع ہوگا تاہم انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ لیگ میں کچھ (آئی پی ایل) کی بھارتی فرنچائزز نے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے اور وہ مختلف ٹیمز کے اونر بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔تاہم دلچسپی رکھنے والے والی فرنچائز اور لیگ کے نئے ماڈل سے متعلق تفیصلات منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔ای سی بی کے ڈائریکٹر آف بزنس آپریشنز وکرم بنرجی نے میڈیا کانفرنس کے دوران کہا کہ فرنچائزز سے رسمی بات چیت کا آغاز ستمبر کے وسط میں شروع ہوگا تاہم سال 2025 کے فروری اور مارچ میں ڈرافٹس، ٹکٹس اور نئی ٹیموں کو شامل کرنے کے حوالے سے اَپ ڈیٹ سامنے آئے گی۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او رچرڈ گولڈ نے کہا کہ ہم لیگ فروخت نہیں کررہے بلکہ سرمایہ کار گروپس کو شامل کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ لیگ میں پیسہ لگائیں تاکہ برانڈنگ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ لیگ کا 51 فیصد کنٹرول اور حصص انگلش بورڈ اپنے پاس رکھے گا جبکہ فرنچائزز کو 49 فیصد کے ایکویٹی حصص پیش کرے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner