پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے جمعہ کے روز ضلع خیبر میں امن جرگے کی جگہ کا دورہ کیا اور جرگے کے انعقاد کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کے نمائندے، متعلقہ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے حکام اور پولیس کے متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو جرگے کی سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے بارے بریفنگ دی گئی۔
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو جرگے کے لیے درکار تمام سہولیات ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جرگے کے شرکاءکے لئے پانی، عارضی واشرومز، روشنی کے لیے لائٹس ، میڈیکل کیمپس سمیت دیگر بنیادی ضروریات کا انتظام کیا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ جرگے کے شرکاءکے لئے فوری طور پر پانچ ہزار کمبل فراہم کئے جائیں۔ جرگے میں شریک لوگوں نے وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بنائیں اور وزیر اعلیٰ زندہ باد کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر ملک میں امن کے لیے دعا بھی کی گئی۔
متعلقہ عنوان :