وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا بلوچستان کے علاقے دکی میں مزدوروں کے قتل پر اظہار افسوس

Live Updates

جمعہ 11 اکتوبر 2024 23:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) و زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے دکی میں مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے مقتول مزدوروں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے حملے میں زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نہتے مزدوروں کو قتل کرنا انتہائی سفاکانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مزدوروں کے قتل میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔

Live بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :

اس پر پڑھیں قومی خبریں Header Banner