پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2024ء) و زیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے دکی میں مزدوروں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔
بلوچستان سے متعلق تازہ ترین معلومات
(جاری ہے)
یہاں سے جاری اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے مقتول مزدوروں کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے حملے میں زخمی مزدوروں کی جلد صحتیابی کیلئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ نہتے مزدوروں کو قتل کرنا انتہائی سفاکانہ فعل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ مزدوروں کے قتل میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔
متعلقہ عنوان :