سکندر بخت کی وہاب ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی حمایت

  لاہور(سپورس رپورٹر) سابق کرکٹر سکندر بخت نے پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے وہاب ریاض کو سلیکشن کمیٹی سے ہٹانے کے فیصلے کی حمایت کردی۔مقامی ٹی وی چینل پر سابق کرکٹر سکندر بخت نے وہاب ریاض اور ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن وہاب ریاض مضبوط کھلاڑی ہیں، ہمارے یہاں بدقسمتی سے کوئی مشیر یا وزیر جب بنتا ہے تب اسکے پاس پاور ہو۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو ٹی20 ورلڈکپ میں واپس لانا سب سے بڑی غلطی تھی، ہم نے دیکھا محمد عامر امریکا کیخلاف پرفارم نہیں کرسکا جبکہ عماد وسیم کی بھارت کیخلاف سلو اننگز نے پاکستان میچ ہٹوایا۔سکندر بخت نے کہا کہ گلوبل ٹی20 لیگ کیلئے کھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کے معاملے پر کہا کہ لیگز میں کھلاڑیوں کے معاہدے ہیں اگر نہیں کھیلا تو مالی نقصان ہوگا۔

لیکن مجھے کوئی یہ بتائے کہ 25 ڈالر میں ورلڈکپ کے دوران تصویریں بنواکر ملک کو بیچا اسوقت کیا کھلاڑی بچے تھے؟انہوں نے کہا کہ آئی پی ایل کھیلنے پر کھلاڑیوں پر پابندی ہے لیکن پھر بھی اچھی کمائی کرتے ہیں، کیا ہمارے پلئیرز مالی وجوہات کی بنا پر اضافی لیگز کھیلتے ہیں جب انہیں اسکا معاوضہ دیا جاتا ہے۔

اس پر پڑھیں کھیل اور کھلاڑی Header Banner